سلمان خان کی فلم ”ریس 3 “ کیساتھ ہاتھ ہو گیا

سلمان خان کی فلم ”ریس 3 “ کیساتھ ہاتھ ہو گیا

فوٹو: ہندوستان ٹائمز

ممبئی: سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ریس 3 فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکاو نٹس پر لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے ہی روز کامیابی جھنڈے گاڑنے والی فلم کے ساتھ اس وقت ہاتھ ہو گیا جب بھارتیوں نے فلم ریس 3 کو سینما میں براہ راست ریکارڈ کرکے فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکاونٹس پر وائرل کردیا تاکہ جنہیں ٹکٹس نہ مل سکے وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔ البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ حرکت فلم کے بڑھتے ہوئے بزنس کو کم کرنے کی سازش ہو تاہم وجہ کوئی بھی ہو اس طرح پوری فلم کو وائرل کرنا غیر قانونی عمل ہے۔

دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی، ہدایت کار ریموڈی سوزا یا سلمان خان کی جانب سے تاحال فلم کے وائرل ہونے پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں ایا ہے جس سے گمان ہوتا ہے کہ محض دو دن میں 67 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم ریس تھری کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے بزنس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ریس تھری ریلیز ہونے کے پہلے ہی روز یہ فلم 29.17 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔