ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی وزیر داخلہ کو منہ توڑ جواب

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی وزیر داخلہ کو منہ توڑ جواب
کیپشن: آپ کی ٹیم اچھا کھیلی اور ہاں میچ جیت گئی لیکن دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، آصف غفور۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیرِ داخلہ کی اس ٹویٹ کا کرارا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف کامیابی کو دوسرا کامیاب ’حملہ‘ قرار دیا تھا۔

دو روایتی حریفوں کے درمیان اتوار کو کرکٹ ورلڈ کپ میں اہم میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’انڈین ٹیم‘ کی جانب سے پاکستان پر دوسرا حملہ ہے اور دونوں میں ہی یکساں نتیجہ برآمد ہوا۔

a371f62d927b2faf9949c747ceb37bfb

اس کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں ان کی معلومات درست کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم اچھا کھیلی اور ہاں میچ جیت گئی لیکن دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا جن میں میچ اور ضرب لگانا شامل ہے۔ اگر کوئی شک ہے کہ نوشہرہ کی جوابی کارروائی  میں ہم نے بھارتی فضائیہ کی خلاف ورزی کا کیا جواب دیا تھا تو 27 فروری 2019 کے نتائج دیکھئے جس میں دو بھارتی طیارے مار گرائے گئے تھے، دیکھیں اور حیران ہوتے رہیں۔