چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی

چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی
کیپشن: زلزلے سے سیچوان کے 10 گاؤں اور قصبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے ایف پی

بیجنگ: چین کے صوبے سیچوان میں آنے والے زلزلے سے اب تک 12 افراد کی اموات ہوئی ہیں جبکہ زلزلے کے نتیجے میں 125 زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صوبے سیچوان میں گزشتہ رات 2 مقامات پر زلزلہ آیا جس میں سے ایک کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 جب کہ دوسرے کی 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے سیچوان کے 10 گاؤں اور قصبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ سڑکیں، بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔

زلزلے سے متاثرہ مقامات پر امدادی کارکنان پہنچ رہے ہیں جبکہ امدادی اشیاء کی ترسیل کا کام بھی جاری ہے۔

زلزلے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کے لیے طبی عملہ بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا ہے۔