شیشہ پارلر کی ویڈیو پر شعیب ملک نے وضاحت کر دی

شیشہ پارلر کی ویڈیو پر شعیب ملک نے وضاحت کر دی
کیپشن: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 13 کی نہیں 15 جون کی ہے، شعیب ملک۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو 13 جون کی ہے میچ سے پہلے والی رات کی نہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے ذلت آمیز شکست کے بعد شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی ایک ویڈیو پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

e560475c85988a6255ef7bbd2ee0ff9d

اس ویڈیو کے حوالے سے شعیب ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 13 کی ہے 15 جون   کی نہیں۔

شعیب ملک نے لکھا کہ 20 سال سے ملک کی خدمت کر رہا ہوں، دکھ ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات کی بھی وضاحت دینا پڑتی ہے۔

انہوں نے وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر ہوٹل کی وائرل ویڈیو 13 جون کی  ہے 15 جون کی  نہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کہا تھا کہ میچ کی رات کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑی اپنے اہلخانہ کے ساتھ میچ سے دو روز قبل مینجمنٹ سے اجازت لے کر باہر گئے تھے۔ میچ کی رات تمام کھلاڑی ٹائم کے مطابق اپنے ہوٹل میں موجود تھے۔

6a460eff3070c5755cc79ddd5e4e8646

ادھر فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شائقین پرفارمنس پر تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں مگر کھلاڑی کے لیے نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں۔ ٹیم کم بیک ضرور کرے گی عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔