گرمی کے مارے عوام پر قدرت مہربان، پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع

گرمی کے مارے عوام پر قدرت مہربان، پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع
کیپشن: فائل فوٹؤ


 لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش برسنے کی پیشگوئی کر دی۔ گرمی کے مارے عوام پر قدرت مہربان، ملک کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برسنے لگا۔

اسلام آباد اور ملک کے دیگر کئی شہروں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع۔ یہ تسلسل چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی، کہیں کہیں بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری۔ کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

ہوا کے کم دباؤ کے باعث ٹھٹہ اور تھرپارکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ کے اکژ علاقوں میں موسم جزوی ابرالود رہنے کا امکان۔ پشاور، ڈی آئی جی خان سمیت مختلف مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں سورج کے تیور آج بھی برہم، موسم گرم اور خشک، کوئٹہ میں پارہ 37 ڈگری تک پہنچ گیا۔