قومی کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی، کپتان سرفراز کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

قومی کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی، کپتان سرفراز کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
کیپشن: فوٹو کرک انفو ۔۔

لندن: بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے قومی ٹیم کا اتحاد بھی شکست و ریخت کا شکار۔ کپتان سرفراز نے بھی ٹیم میں گروپ بندی ہونے کا اشارہ دیدیا۔

کھلاڑیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا، صاف صاف کہہ دیا، صرف وہ ہی نہیں دوسرے بھی گھر جائیں گے۔ کپتان سرفراز کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، اگر ٹیم میں گروپ بندی تھی، تو میگا ایونٹ سے پہلے اس کا سدباب کیوں نہ کیا گیا؟ ٹیم منجمنٹ کہاں ہے؟ گروپ بندی کی تحقیقات کیوں نہ کی گئیں؟ کیا ایک بار پھر ورلڈ کپ میں رسوائی سمیٹنے کے بعد ہی آپریشن کلین اپ کیا جائے گا؟ سوال اٹھنے لگے۔

اگر پلیئرز کپتان کے کنٹرول میں نہیں تھے تو سرفراز نے بڑے ایونٹ کو کیوں تجربہ گاہ بنایا۔ کپتان کی اپنی پرفارمنس پر بھی کئی سوالیہ نشان اُٹھ رہے ہیں۔ کبھی خطرناک شرما کا کیچ ڈراپ کرتے ہیں، کبھی جمائیاں لیتے نظر آتے ہیں۔ کیا ایسی بدن بولی کے ساتھ ہی قومی ٹیم آئندہ کے میچوں میں بھی میدان میں اترے گی؟

ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہو پائے گی؟ شائقین کرکٹ مایوس ہونے لگے۔