پاکستان اور ورلڈ بینک میں قرض کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور ورلڈ بینک میں قرض کا معاہدہ طے پا گیا
کیپشن: عبدالحفیظ شیخ کی موجودگی میں قرض کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان قرض کا معاہدہ طے پا گیا۔ اکنامک افیئر ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پایا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی موجودگی میں قرض کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض دے گا اور یہ رقم بجٹ سپورٹ کی مد میں دی جائے گی جب کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان بھی 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج پر معاملات طے پا گئے ہیں جس کی منظوری آئی ایم ایف بورڈ جلد دے گا۔