حکومت کے اہم اتحادی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریںگے

حکومت کے اہم اتحادی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریںگے

 اسلام آباد: حکومت کے خلاف اپوزیشن کا محاذ گرم، حزب اختلاف نے بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔

حکومت کے اہم اتحادی جماعت بی این اپی کے سربراہ اختر مینگل آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ ملکی سیاست کا مرکز بن گئی، شہباز شریف، بلاول بھٹو کے بعد بی این پی سربراہ بھی کچھ دیر بعد مولانا سے ملاقات کیلئے پہنچیں گے۔ ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔