ایران سے کشیدگی بڑھ گئی ، امریکہ کا 1 ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان

ایران سے کشیدگی بڑھ گئی ، امریکہ کا 1 ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

نیویارک : ایران سے حالیہ کشیدگی میں اضافے پر امریکہ نے مزید ایک ہزار فوجی مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔ایران کی دھمکی کے بعد امریکہ نے مزید ایک ہزار فوجی مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلا کر دیا ہے ، امریکی پابندیوں میں نرمی نہ ہونے کے بعد ایران نے یورپی ممالک کو خبردار کیا تھا کہ اگر انھوں نے امریکہ کو پابندیاں ختم کرنے پر قائل نہ کیا تو وہ یورنیئم افزودگی کو مزید بڑھا دے گا ۔

ایران کی اس دھمکی کے بعد امریکہ نے تنازع کو حل کرنے کی بجائے مزید ایک ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے جس کی وجہ سے کشیدگی میں کمی کی کوئی صورتحال واضح نہیں ہو رہی ہے ۔