حکومت اور عالمی بینک کے درمیان 918ملین ڈالرز کے معاہدے ہو گئے

حکومت اور عالمی بینک کے درمیان 918ملین ڈالرز کے معاہدے ہو گئے
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: حکومت پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 918ملین ڈالرکے تین معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حکومت پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 918ملین ڈالرکے تین معاہدوں پر دستخط       ہو ئے ہیں۔
مشیرخزانہ کے مطابق ، 400ملین ڈالر ریونیو کے شعبے کو  ترقی دینے اور 400 ملین ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں خرچ ہوں گے جبکہ118 ملین ڈالر صوبوں کی آمدن کو بڑھانے پر خرچ کیے جائیں گے۔

4244661d106c05253cc9c5adeab82af5


انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جولائی کے وسط تک عالمی بینک سے مزید 7 معاہدے  متوقع ہیں جن سے 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کے ملیں گے ۔