پاک بھارت میچ کے بعد وینا ملک اور ثانیہ مرزا آمنے سامنے

پاک بھارت میچ کے بعد وینا ملک اور ثانیہ مرزا آمنے سامنے
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی اداکارہ وینا ملک بھی سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آ گئیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دو ایتھلیٹس کا اپنے بچے کے ساتھ شیشہ کیفے میں پایا جانا انتہائی افسوس کی بات ہے ، انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ میں بھی اس کیفے میں گئی ہوں لیکن یہ بالکل جنک فوڈ کیفے ہے اور وہاں آپ دونوں کا ہونا اور وہ بھی اپنے بچے کے ساتھ افسوسناک ہے ۔

2d6a66f84f66d1890c4fa6fa560bb995

پاکستانی سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے وینا ملک کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وینا میں اپنے بچے کو شیشہ کیفے نہیں لے کر گئی اور نہ ہی یہ آپ لوگوں سمیت دنیا میں کسی کا مسئلہ ہونا چاہئے ، میں اپنے بچے کا خیال کسی بھی سے زیادہ رکھ سکتی ہوں اور دوسری بات یہ ہے کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ڈائٹ پلانر نہیں ہوں اور نہ ہی ان کی ماں ہوں ۔

55769e70c50a94e903bacb86a76e5196

وینا ملک کے مطابق ثانیہ مرزا نے میرے ٹوئیٹ کا جواب دینے کے بعد مجھے اپنی فرینڈ لسٹ سے نکال دیا ہے اور بلاک کر دیا ہے ان میں اتنی برداشت نہیں کہ میری بات کو سن سکے ۔ث