پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کا عزم کیے ہوئے ہے، آرمی چیف

پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کا عزم کیے ہوئے ہے، آرمی چیف
کیپشن: Image Source: DG ISPR Twitter Account

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ،آرمی چیف نے نیشنل یونیورسٹی اور وارکورس کے شرکاسے خطاب  بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے نیشنل یونیورسٹی اور وارکورس کے شرکاسے خطاب کیا اور قومی سلامتی کودرپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کو اجاگرکیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضہ کرتاہے، پاک فوج ریاست کے دوسرے اداروں سے ملکر اس جواب کیلیے مکمل طورپرمصروف عمل ہے، ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کا عزم کیے ہوئے ہے۔ پاک فوج قومی حمایت سے ملک کا دفاع اورسیکیورٹی کا فریضہ اداکرتی رہے گی۔