ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
کیپشن: image by Facebook

اسلام آباد : نومنتخب ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی کے نومنتخب ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم ہائوس میں عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ملکی دفاع کے لیے پاک افواج کے کردار کی تعریف کی ، ڈی جی آئی ایس آئی نے دہشتگردی کیخلاف آپرییشنز کے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔