کرکٹ ورلڈ کپ : انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے ہرا دیا ، مورگن کے 17 چھکے

کرکٹ ورلڈ کپ : انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے ہرا دیا ، مورگن کے 17 چھکے
کیپشن: image by twitter

مانچسٹر : میزبان ٹیم انگلینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ کے 23ویں معرکے میں افغانستان کو 150 رنز سے شکست دیدی ، مورگن نے 148رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں 17  چھکے شامل تھے۔

002998f0598bbf710d49fda5b49f271d

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان ٹیم نے ریکارڈ رنز بنا ڈالے ہیں ، میزبان ٹیم نے افغانستان کیخلاف میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 397 رنز بنا ڈالے ، کپتان مورگن نے 71 گیندوں پر 148 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں 17 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

7920871b2b3a3fccb752a8151d173f82

بیئرسٹا نے 99 گیندوں پر 88  سکور کیے جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے ، جوئے روٹ نے 82 گیندوں پر 88 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے ۔علی نے 9 گیندوں پر 31 سکور کیے جس میں چار چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔افغانستان کی جانب سے زردان نے 85  رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، گلبدین نبی نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں ۔

c9cb96bc5d0b2b4fd685e10dc906dd8b

مطلوبہ ہدف کے جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنا سکی ، حشمت اللہ 76 رنز بنا کر نمایاں رہے جن کی اننگ میں دوچھکے اور پانچ چوکے شامل تھے ، رحمت شاہ نے 76 گیندوں پر 46 سکور کیے ، گلبدین نبی نے 37 سکور کیے ، انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور راشد نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

d024faa62d6d046cd7a659a5baf9f9e9