وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہاؤس آف کامنزمیں لبرل ڈیموکریٹس کے ارکان سے  ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہاؤس آف کامنزمیں لبرل ڈیموکریٹس کے ارکان سے  ملاقات
کیپشن: Image Source: Shah Mehmood Qureshi Twitter Account

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہاؤس آف کامنزمیں لبرل ڈیموکریٹس کے ارکان سے  ملاقات جس میں لبرل ڈیموکریٹک رہنماسروینس کیبل،لارڈ ڈک نیوبی، ظفرحق،الیکس ڈیوس،کلودگ ہگنسن اورایمی واؤچربھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہاؤس آف کامنزمیں لبرل ڈیموکریٹس رہنماسروینس کیبل،لارڈ ڈک نیوبی، ظفرحق،الیکس ڈیوس،کلودگ ہگنسن اورایمی واؤچر سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مزید مستحکم کرنےکاخواہاں ہے جبکہ  منی لانڈرنگ،سنگین جرائم کی بیخ کنی پردوطرفہ تعاون خوش آیند ہے۔

اس موقع پر لبرل ڈیموکریٹکس کے ارکان نے وزیر خارجہ کو پاک برطانیہ تجارت کے فروغ سمیت دیگرامورپرتعاون کا یقین دلایا۔