چار دہائیوں میں چالیس ارب ڈالر ملک سے باہر منتقل ہوئے ،چیئرمین ایف بی آر کا انکشاف

چار دہائیوں میں چالیس ارب ڈالر ملک سے باہر منتقل ہوئے ،چیئرمین ایف بی آر کا انکشاف
کیپشن: Image Source: Intisar Haider ‏ Twitter Account

اسلام آباد:40 سالوں میں چالیس ارب ڈالر پاکستان سے باہر منتقل کئے گئے، چیئرمین ایف بی آر کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے  بڑا انکشاف ۔

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے یہ انکشاف کیا کہ گزشتہ چالیس سالوں میں 40 ارب ڈالر پاکستان سے باہر منتقل کئے گئے جس کیلئے فارن کرنسی قوانین کی سہولت کا فائدہ اٹھایا گیا اور یہ رقم منی چینجرز کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بتایا کہ سرمایہ باہر منتقل کرنے میں منی چینجرز اور ایکسچینج کمپنیوں کا استعمال ہوا،اب فارن کرنسی قوانین اپ گریڈ کریں گے۔ٹیکس چوروں اور سرمایہ بیرون ملک چھپانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے ۔


قائمہ کمیٹی نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی یہ تجویز منظور کر لی کہ بیرون ملک سے سالانہ 50 لاکھ روپے لانے پر شناختی کارڈ مانگا جائے گا اور آف شور اکاؤنٹس ہولڈر کی ڈائریکٹری شائع کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔