کورونا وائرس ،فیصل آباد  کے مختلف علاقوں میں   لاک ڈائون

کورونا وائرس ،فیصل آباد  کے مختلف علاقوں میں   لاک ڈائون

فیصل آباد:کورونا وائرس کا پھیلائوروکنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت مختلف علاقوں میں  لاک ڈائون کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد کے23 رہائشی علاقوں اور کاروباری مراکز میں 30 جون رات 9 بجے تک لاک ڈائون ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھنٹہ گھر کے8 بازاروں اور ملحقہ مارکیٹوں میں لاک ڈائون کیاگیا جس میں جھال مارکیٹ، وارث پورہ گول چوک،ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹر شامل ہیں۔

علامہ اقبال کالونی، رضا آباد ،سمن آباد، غلام محمد آباد، منصور آبادمیں لاک ڈائون کی گیا جبکہ تحصیل صدر میں ڈجکوٹ، سدھار، پینسرہ، امین پور بنگلہ کے رہائشی اور کاروباری مراکز سیل کر دیے گئے۔

تحصیل جڑانوالہ میں سٹی جڑانوالہ ، کھرڑیانوالہ اور مین بازار مکو آنہ میں جبکہ تحصیل تاندلیانوالہ میں موبائل مارکیٹ اور ریل بازار ون اور ٹو میں بھی لاک ڈائون کیا گیا۔تحصیل چک جھمرہ میں مین بازار، تحصیل سمندری میں کچہری بازار، نہربازار، چکی بازار اور مین بازار شامل ہیں۔