کورونا، دنیا بھر میں اموات 4لاکھ 51ہزار سے متجاوز ،مصدقہ کیسز کی تعداد  84 لاکھ سے بڑھ گئی 

کورونا، دنیا بھر میں اموات 4لاکھ 51ہزار سے متجاوز ،مصدقہ کیسز کی تعداد  84 لاکھ سے بڑھ گئی 

نیویارک :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کر گئی  جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 129 ہو گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 44 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئی ، 54 ہزار 452 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 34 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے بڑھ گئی  ۔ امریکہ میں 22 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ برازیل  میں  کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 600 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار چارسو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ  53 ہزار سے بڑھ گئی۔بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار دو سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 4 سو سے تجاوز کر گئی  جبکہ دو لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار ایک سو سے تجاوز کرگئی  جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 91 ہزارسے تجاوز کرگئی ۔پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ  40 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔