وزیراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنیکا حکم

وزیراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنیکا حکم
پٹرول بحران کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عمران خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کو پیٹرول بحران کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ عمران خان نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی ‏کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار اور ذخیرہ شدہ پٹرول جبری طور پر ‏مارکیٹ میں سپلائی کرنے کا حکم دے دیا۔


وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین بھی کر دیا گیا۔ اوگرا نے پیٹرول بحران کی ‏ذمہ داری پیٹرولیم ڈویزن پر عائد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کیا۔ ڈی جی آئل ‏ڈٓاکٹر شفیع آفریدی اور پٹرولیم ڈویژن افسران اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ‏رہے۔

عمران خان نے کہا کہ پٹرول بحران کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ بحران میں ‏ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کیے جائیں۔ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ‏‏21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔