جہانگیر ترین کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تردید

جہانگیر ترین کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تردید
کیپشن: اصولی سیاستدان ہوں اور پی ٹی آئی سے جان کے ساتھ چلا ہوں، جہانگیر ترین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی تردید کی ہے۔اپنے آڈیو بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کی ہے نہ ہی کرنا چاہتا ہوں اور میرے بارے میں ن لیگ کا میڈیا سیل جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں نے جدوجہد ہی ان کے خلاف کی ہے، عمران خان سے میرے اختلافات ہو گئے ہیں تو میں موقع پرست سیاستدان نہیں کہ ان کے ساتھ جا کر بیٹھ جاؤں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میں اصولی سیاستدان ہوں اور پی ٹی آئی سے جان کے ساتھ چلا ہوں، اگر وہاں کوئی مسائل ہو گئے ہیں تو اس میں میری غلطی نہیں ہے، میں الگ سے بیٹھا ہوں جو اللہ کو منظور ہو گا وہ ہی ہو گا۔