آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
سورس: file photo

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی  ہے ۔

دونوں عہدیداروں کی ملاقات کے دوران   باہمی دلچسپی کےامور،خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی ۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  کورونا کی عالمی وبا کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کےخطےاورعالمی سطح پر متوازن کردار کو اہمیت دیتا ہے ۔

برطانوی ہائی کمشنرنےخطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کیا اور دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا ۔