افغانستان میں طالبان اور سیکورٹی فورسز میں کئی گھنٹے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری

افغانستان میں طالبان اور سیکورٹی فورسز میں کئی گھنٹے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری
سورس: file photo

کابل, افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغانستان کے 80 مختلف اضلاع میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان خونی جھڑپیں ہوئیں۔

ان جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے 90 اہلکاروں اور 100 جنگجوؤں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں جانب سے ہلاکتوں کی تعداد تاحال نہیں بتائی گئی ۔

افغان میڈیا نے بتایا کہ طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شمالی مشرقی صوبوں میں جھڑپیں ہوئیں، جن میں دونوں فریقین کو بھاری جانی و مالی نقصان کا  سامنا کرنا پڑا ہے۔

افغان میڈیا نے طالبان ذرائع کی بنیاد پر بتایا کہ جھڑپوں میں 28 مسلح افراد کی ہلاکت ہوئی۔ واضح رہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے وقت افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان کشیدگی دن بہ دن شدت اختیار کررہی ہے۔