کیا سعودی عرب نے وزٹ ویزے پر حج کی اجازت دے دی ؟

کیا سعودی عرب نے وزٹ ویزے پر حج کی اجازت دے دی ؟
سورس: file photo

ریاض: کیا سعودی عرب نے وزٹ ویزے پر موجود افراد کو حج کی اجازت دے دی ؟

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک شہری نے آن لائن استفسار کیا کہ وزٹ ویزے پر حج کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ اس اہم سوال پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی۔

محکمہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کو حج کی اجازت ہی نہیں ہوتی۔

کوروناوائرس کے پیش نظر حج آپریشن انتہائی محدود کیا گیا ہے، مملکت میں مقیم غیر ملکی اور سعودی شہریوں کی محدود تعداد کو ہی حج پرمٹ جاری کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں عام حالات میں بھی ایسے افراد جو وزٹ پر آئے ہوئے ہوتے ہیں انہیں حج ادا کرنے کی قانونی طور پر اجازت نہیں ہوتی۔

اپنے حالیہ بیان میں مملکت میں نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے عازمین حج کو بتایا تھا کہ ان کے لیے اجازت نامے آن لائن پلیٹ فارم ابشر کے ذریعے جاری ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج بس میں ایک صحت انچارج تعینات ہوگا، ضرورت پڑی تو ہر چار حجاج کے لیے ایک اہلکار تعینات کیا جائے گا، کورونا کے پیش نظر صحت سے متعلق انتظامات کیے گئے ہیں، اس سال حج موسم میں اسمارٹ کارڈ ایک اہم اضافہ ہوگا جو جدید سہولت فراہم کرے گا۔