ظفر گوہر پی ایس ایل کے ’بدترین‘ باؤلر بن گئے

ظفر گوہر پی ایس ایل کے ’بدترین‘ باؤلر بن گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر ایک میچ میں 65 رنز دینے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ’بدترین‘ باؤلر بن گئے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان بدھ کو کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 248 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان عثمان خواجہ نے جارحانہ 56 گیندوں پر 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی ناقابل شکست اور جارحانہ اننگز کھیلی۔ 
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے شعیب ملک اور کامران اکمل کی عمدہ اور جارحانہ بلے بازی کی بدولت میچ سنسنی خیز بنا دیا تاہم دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکا اور اس میچ ختم ہوتے ہی پی ایس ایل کی تاریخ میں بدترین بولنگ کا ریکارڈ ظفر گوہر کے نام ہو گیا۔ 
ظفر گوہر نے چار اوورز میں 65 رنز دئیے اور کوئی وکٹ نہ حاصل کر سکے جبکہ اس سے قبل پی ایس ایل میں 4 اوورز کے کوٹہ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا بدترین ریکارڈ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کے نام تھا جنہوں نے 2019ءکے ایڈیشن میں چار اوورز میں 62 رنز دئیے تھے۔