کورونا کیس کم ہونے لگے، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہوگئی

کورونا کیس کم ہونے لگے، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہوگئی
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کم ہونےلگے۔24گھنٹے میں ایک ہزار43 افرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مزید39 مریض انتقال کرگئے۔

این سی او سی کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  24گھنٹے میں 54ہزار647 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1043 کیس مثبت رپورٹ ہوئے ۔کورونا مثبت کیسز کی شرح1.90فیصد رہی۔ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35ہزار809ہوگئی۔

  

گزشتہ روز کورونا سے مزید 39مریض  انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد 21ہزار913ہوگئی ۔