اپوزیشن والے نااہلی چھپانے کیلئے ملازمین کی تنخواہیں بڑھاتے تھے:حماد اظہر

Speaking English with a crooked face cannot clear the characters, Hammad Azhar criticizes Bilawal
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر حماد اظہر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہ ٹیڑھا کرکے انگزیزی بولنے سے ان کے کردار صاف نہیں ہو سکتے، ان کے ادوار میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی گئی۔اپوزیشن والے نااہلی چھپانے کیلئے ملازمین کی تنخواہیں بڑھاتے تھے۔

حماد اظہر کا قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ایوان میں ایک نابالغ لیکچر دیا گیا۔ جنہوں نے زندگی بھر کوئی کاروبار نہیں کیا، وہ ہمیں بتائیں گے کہ معیشت کیسے چلانی ہے؟ سینے پر لگے کرپشن کے داغ انگلش بولنے سے دور نہیں ہونگے۔

اس موقع پر انہوں نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو چیلنج کیا کہ دونوں میں ہمت ہے تو میری پوری تقریر سنیں، لیکن ایسا نہیں ہوا، دونوں وہاں سے اٹھ کر چلے گئے۔

وفاقی وزیر نے اپنی تقریر میں شیخ روحیل اصغر کی جانب سے استعمال کی گئی غیر پارلیمانی زبان پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ گالی گلوچ دینا ہمارے پنجاب کا کلچر نہییں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر تنقید کرنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے حلقوں میں موہنجوداڑو جیسے حالات نہیں، ہمارے یہاں کتوں کے کاٹنے سے پھپلنے والی بیماری نہیں پھیلی جبکہ یہاں بچوں میں ایڈز جیسی موذی بیماری بھی نہیں ہے۔ کوئی دیکھنا چاہتا ہے کہ کرپشن سے کیسی تباہی ہوتی ہے تو وہ جا کر سندھ کے حالات دیکھ لے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری چار فیصد گروتھ کو جعلی کہنے والی پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے کسی ایک سال میں بھی ایک فیصد بھی گروتھ نہیں تھی۔ انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپٹ لوگوں کو بھرتی کیا، جنھیں ہم نے آ کر نکالا۔