بلوچستان میں اپوزیشن نے اسمبلی کے تمام دروازے بند کر دئیے

بلوچستان میں اپوزیشن نے اسمبلی کے تمام دروازے بند کر دئیے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کوئٹہ: بلوچستان میں اپوزیشن نے صوبائی حکومت کو مالی سال 22-2021ءکا بجٹ پیش کرنے سے روک دیا ہے اور بلوچستان اسمبلی کے تمام دروازے بند کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے بلوچستان اسمبلی کے تمام دروازے بند کر دئیے تو پولیس نے یہ گیٹ کھلوائے مگر اپوزیشن ارکان نے دوبارہ گیٹ بند کر دئیے اور تمام دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن ارکان کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے دروازے دوبارہ بند کئے جانے اور رکاوٹیں کھڑی کئے جانے کے بعد ڈپٹی کمشنر اور اپوزیشن رہنماﺅں میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔