کراچی میں شدید بارش ، موسم خوشگوار

کراچی میں شدید بارش ، موسم خوشگوار
سورس: file photo

کراچی ، صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی اور مضافات میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

سپر ہائی وے ،گڈاپ اور بحریہ ٹاؤن میں موسلا دھار بارش  سے جل تھل ایک ہوگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافات میں واقع تھڈو ڈیم کے علاقے میں بھی بارش ہورہی ہے جب کہ گلشن حدید میں تیز آندھی چل رہی ہےاورشہر کے دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں  بارش کا امکان ہے  تاہم شہر کے اندرونی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔