محکمہ تعلیم سندھ نے امتحانات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

محکمہ تعلیم سندھ نے امتحانات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات دسویں کے اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں کے بعد ہوں گے جبکہ امتحانی پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر اور 20 فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات کا وقت 3 گھنٹے سے کم کر کے 2 اور 2 گھنٹے سے کم کرکے1 گھنٹہ ہو گا جبکہ چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت کے امتحانات سکول اپنی سہولت کے تحت لے سکیں گے، ٹیکنیکل بورڈ کے تحت 10ویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں کے 24 جولائی کو ہوں گے۔