این سی او سی نے افغانستان سے پیدل آمدورفت پر پابندی عائد کر دی

این سی او سی نے افغانستان سے پیدل آمدورفت پر پابندی عائد کر دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی سرحد پر تمام بارڈر ٹرمینل گزشتہ روز سے بند کردئیے گئے ہیں جبکہ یہ فیصلہ افغانستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔ 
این سی او سی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہو گی تاہم اس کیلئے انہیں کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کرونا ہو گا اور اس کی رپورٹ دیکھنے کے بعد ہی واپسی کی اجازت دی جائے گی۔ 
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں پہلے سے موجود افغان شہریوں کو بھی واپس جانے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں افغان شہریوں کو ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہوگی جبکہ پاکستان میں زیرتعلیم افغان طلبہ کو ان ہدایات سے الگ سے آگاہ کیا جائے گا۔