مستقبل کے خطرات کی تیاریوں کیلئے آرٹلری کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے:آرمی چیف 

مستقبل کے خطرات کی تیاریوں کیلئے آرٹلری کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے:آرمی چیف 

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرٹلری سنٹر کا دورہ کیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو کرنل کمانڈنٹ آرٹلری کے  بیجز  لگائے گئے ۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرٹلری سنٹر کا دورہ کیا ،اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا پاک فوج آرٹلری کو ر کو جدید تر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،مستقبل کے خطرات کی تیاریوں کیلئے آرٹلری کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔

آرمی چیف کے آرٹلری سنٹر کے دورہ کے موقع پر لیفٹیننٹ جنر ل ہمایوں عزیز بھی تقریب میں موجود تھے،تقریب میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی ،آرمی چیف نے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور بھرپور کار کردگی پر آرٹلری کور کو سراہا ،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مستقبل کے خطرات کی تیاریوں کیلئے آرٹلری کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔