کینیڈا کی سپریم کور ٹ میں پہلے مسلمان جج کی تعیناتی

کینیڈا کی سپریم کور ٹ میں پہلے مسلمان جج کی تعیناتی
سورس: file photo

اٹاوہ ،کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےسپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج کو نامزد کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اونٹاریو اپیل کورٹ کے جج محمود جمال کو سپریم کورٹ آف کینیڈا میں جج نامزد کردیا ۔ محمود جمال کینیڈا کی سپریم کورٹ میں نامزد ہونے والے پہلے مسلم جج بن گئے ہیں۔

سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج محمود جمال آئندہ ماہ یکم جولائی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ محمود جمال کینیا میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والدین نے برصغیر سے کینیا میں ہجرت کی تھی۔

  
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جسٹس محمود جمال کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے لیے ایک اثاثہ ثابت ہونگے۔