ریسکیو 1122 ایکٹ کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ، پرویز الٰہی

ریسکیو 1122 ایکٹ کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ، پرویز الٰہی
سورس: file photo

لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ جن لوگوں نے ریسکیو 1122 ایکٹ پر عملد رآمد میں رکاوٹیں کھڑی کیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی نمبر 13کے اجلاس کی صدارت کی ۔

انہوں نے ریسکیو 1122ایکٹ پر عملد رآمد نہ ہونے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ریگولیشن، سیکرٹری آئی اینڈ سی سےتحریری وضاحت طلب کر لی ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ 21جون کے اجلاس میں تحریری طورپر بتایا جائے کہ ریسکیو ایکٹ پر عملد رآمد کیوں نہیں ہوسکا ۔