ہنگامہ آرائی کیس:9 پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 27جون تک توسیع

 ہنگامہ آرائی کیس:9 پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 27جون تک توسیع

لاہور: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 27جون تک توسیع کر دی ۔

لاہور کی ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی،تحریک انصاف کےرہنما میاں محمود الرشید ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،سبطین خان سمیت 9 ملزموں نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں 27جون تک توسیع کردی، عدالت نے شامل تفتیش ہونے پرایم پی اے عباس بارا کی پچاس ہزار مچلکوں کےعوض ضمانت کنفرم کردی۔

 عدالت نے آزادی مارچ میں پولیس پر تشدد کیس میں میاں اسلم اقبال،مراد راس،یاسر گیلانی سمیت 9 پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتیں کنفرم کردیں، عدالت نے ملزموں کو پچاس ہزار لےمچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، پولیس پرتشدد کے کیس میں تفتیش میں بے گناہ قرار دینے پرڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت عدالت نے واپس لینے کی بناء پرنمٹا دی۔

مصنف کے بارے میں