ہرنائی میں دہشتگردوں  کاکنسٹرکشن کیمپ پر حملہ، تین مزدور جاں بحق

 ہرنائی میں دہشتگردوں  کاکنسٹرکشن کیمپ پر حملہ، تین مزدور جاں بحق

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں  نے مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق اورتین شدید زخمی  ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  مسلح حملہ آوروں نے ہرنائی کے نواحی علاقے چھپر لفٹ میں مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ کردی۔نامعلوم حملہ آوروں نے کیمپ کو آگ لگا دی جبکہ گاڑیاں اور مشینری  بھی تباہ کردی۔یہ کیمپ کوئٹہ ہرنائی روڈ کی تعمیر کے لیے لگایا گیا تھا۔

 افسوسناک واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز  کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے  کو گھیرے میں لے لیا ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر واقعہ کی ابتدائی رپورٹ طلب کی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے زخمی مزدوروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

مصنف کے بارے میں