پنجاب:بجلی کی بچت کیلئے بازار رات 9 بجے بند کرنےکا فیصلہ

 پنجاب:بجلی کی بچت کیلئے بازار رات 9 بجے بند کرنےکا فیصلہ

لاہور: سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی بجلی کی  بچت کیلئے مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد  اگلے ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی رات 9 بجے بازار بندکردئیے جائیں گے،  پہلے مرحلے میں  یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائےگی، ریسٹورینٹس بھی جلد بندکرنےکی تجویز  زیرِ غور ہے۔ تاہم میڈیکل اسٹور، اسپتال، پیٹرول پمپ،سی این جی اسٹیشن، بیکریز  اور دودھ کی دکانوں کو  پابندی پر عمل نہیں کرنا پڑے گا۔


صدر لاہور چیمبر نعمان کبیرکا کہنا ہےکہ قومی مفاد کے فیصلوں پر حکومت کے ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل سے بجلی اور پیٹرول کی بچت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں