قوم کو مبارکباد ، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی: وزیراعظم

 قوم کو مبارکباد ، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی: وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہمواہ ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے  بیان میں ایف اے ٹی ایف کے اس اعتراف کا خیرمقدم کیا کہ پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ادارے کی طرف سے مقرر کردہ تمام شرائط پوری کر لی ہیں۔ انہوں نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

’’خدا کے فضل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ میں واپسی ایک بڑی کامیابی ہے۔ میں تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کوششیں ثمر آور ہوئیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے قائم کردہ کور سیل نے پاکستان کی کامیابی میں اہم کرداراداکیا۔

وزیراعظم نے اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے حکام کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وائٹ لسٹ میں واپس آنے کے بعد پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوگی۔

مصنف کے بارے میں