عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کی مشکلات میں اضافہ

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کی مشکلات میں اضافہ

کراچی: معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک  کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

 سماجی تنظیم کی جانب سےڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز جاری کرنےپر تیسری اہلیہ دانیہ ملک  کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں، دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے، اس  حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے، معمولی تنازعہ پر اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائل کرنے کی سزا دانیہ ملنی چاہیے۔ درخواست گزار نےاستدعا کی کہ  عدالت  ایف آئی اے سائبر کرائم کو دانیہ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔

دوسری جانب کراچی کی ایک عدالت نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کا بھی حکم دیدیا ہے تاکہ معروف شخصیت کے موت کی اصل وجہ کا تعین ہو سکے۔

مصنف کے بارے میں