فیٹف کی شرائط کی تکمیل پرملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں: وزیر اعظم کا آرمی چیف کو فون 

فیٹف کی شرائط کی تکمیل پرملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں: وزیر اعظم کا آرمی چیف کو فون 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا فیٹف کی شرائط مکمل ہونے پر پاکستان کی کامیابی پر تمام متعلقہ عہدیداروں کو فرداً فرداً ٹیلی فون کیا اور پاکستان کی اہم کامیابی پر مبارک دی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والے ٹیم کے ہر فرد ہو قوم کو فخر ہے۔ 'کور سیل' میں شامل سول اور ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ 

وزیراعظم نے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی ٹیلی فون کیا ۔ وزیر اعظم نے  فاٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کانام نکلنے کے عمل پر کوششوں کو سراہااور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی۔

مصنف کے بارے میں