کوچی نامی دہشت گرد کو عمران خان کے قتل کی سپاری دیدی گئی : فیاض چوہان 

کوچی نامی دہشت گرد کو عمران خان کے قتل کی سپاری دیدی گئی : فیاض چوہان 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی ہے۔

عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر نے ٹوئٹ اور نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصراللہ ملک میں گفتگو کرتے کہا کہ اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے۔ 

خیال رہے کہ 31 مارچ 2022 کو سب سے پہلے سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے  دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ملک بیچنے سے انکار پر انہیں قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں