لاہور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، پولیس

لاہور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، پولیس

لاہور: پولیس ذرائع کے مطابق راوی روڈ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تیسرا زخمی بھی چل بسا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ایوب اور شکور سے ہوئی جو سگے بھائی تھے جبکہ جاں بحق ہونے والا تیسرا شخص راہگیر تھا جو فائرنگ کی زد میں آیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا بھی شروع کر دیئے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں