بھارت نے اپنے شہریوں کی گمشدگی پر پاکستانی حکومت سے رابطہ کر لیا

بھارت نے اپنے شہریوں کی گمشدگی پر پاکستانی حکومت سے رابطہ کر لیا

نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے دو شہریوں جن کے نام آصف نظام یاور اور ناظم علی نظامی کے گم ہو جانے پر پاکستانی حکومت سے معلومات کی درخواست کی ہے۔بھارتی وزیر خارجہ نے سشماسوراج نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین سید آصف علی نظامی اور انکے بھتیجے ناظم علی نظامی اٹھ مارچ کو پاکستان پہنچے مگر یہ دونوں حظرات کراچی ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد لاپتہ ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے ان لوگوں کے متعلق اگاہی دیں۔دوسری جانب آئی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کے پاس انکی آمد کے متعلق کوئی اطلاع موجود نہیں ہے۔