قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیر بیٹے سمیت کار حادثے میں جاں بحق

قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیر بیٹے سمیت کار حادثے میں جاں بحق

بہاولنگر: ایک اور قومی ایتھلیٹ روڈ ایکسڈنٹ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ بہاولنگر چشتیاں روڈ بائی پاس پر ہونیوالے حادثے میں ایتھلیٹ نادیہ نذیر کی کار گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالے کی زد میں آ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں قومی کھلاڑی بیٹے سمیت جاں بحق ہوئیں۔

واپڈا سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ اسلامی اور سیف گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ 2007ء میں کراچی میں قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں نادیہ نذیر نے دس رکاوٹیں ایک منٹ ایک سیکنڈ میں عبور کر کے نیشنل ریکارڈ قائم کیا جسے سال 2008 میں انہوں نے خود ہی توڑ کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔ نادیہ کو 4 مرتبہ قومی چیمپئن رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

انھوں نے بین الاقوامی چار سو میٹر دوڑ میں 5 دفعہ کانسی کا میڈل بھی جیتا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ اور اتھلیٹکس فیڈریشن نے سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے چند ماہ قبل قومی فٹبالر شہلالہ بلوچ بھی کار حادثہ میں جان کی بازی ہار گئیں تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں