اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کروٹ بدلنے لگا۔ لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں سورج نے پھر آنکھیں دکھانا شروع کر دیں۔ کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

آج کالام استور اور مالم جبہ سرد ترین مقام رہے جہاں پارہ منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات، ژوب، مکران، ڈی جی خان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں