آنکھوں کی بیماریوں میں سب سے خطرناک بیماری کالا موتیا ہے

آنکھوں کی بیماریوں میں سب سے خطرناک بیماری کالا موتیا ہے

اسلام آباد : آنکھوں کی بیماریوں میں سب سے خطرناک بیماری کالا موتیا ہے، دنیا بھر میں اندھے پن کی بڑی وجہ بھی کالا موتیا ہی ہے۔ ماہرین کے مطابق موتیا اور ذیابیطس سے ہونے والے اندھے پن کے 80 فی صد کیسز کو جلد تشخیص اور علاج سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ پاکستان میں کالاموتیا کے سبب 12 لاکھ لوگ اپنی بینائی کھو چکے ہیں۔
الشفاءٹرسٹ آئی ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈئر رضوان اصغر نے ”کالاموتیا ہفتہ آگاہی“ کے حوالے سے کہا ہے کہ دنیا بھر میں دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 70 لاکھ افراد اس مرض کی وجہ سے اپنی بینائی کھو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں اس بیماری کے باعث نابینا افراد کی تعداد 10لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ جن افراد کو شوگر اور بلڈ پریشر کا عارضہ ہے ان کو موتیا کی بیماری لاحق ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
بریگیڈئر رضوان اصغر نے مزید کہا کہ موتیا سے بچاو¿ کیلئے متواتر معائنہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الشفاءٹرسٹ فری آئی کیمپوں کے ذریعے امراض چشم کے حوالے سے آگاہی مہم جاری رکھے گا۔ گلوکوما ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر فرح اختر نے کہا کہ 2020ءتک موتیا کے مریضوں کی تعداد آٹھ کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

ڈاکٹر فرح نے بتایا کہ یہ مرض کسی کو بھی لاحق ہوسکتا ہے لیکن اگر خاندان میں یہ مرض موجود ہے تو پھر دیگر اہل خانہ کو بھی اپنی آنکھوں کا معائنہ کروانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کو ہر وقت صاف رکھنا چاہیے اور 30 سال کی عمر کے بعد متواتر معائنہ کروانا چا