اسلام آباد:سیکٹر ای الیون میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد

اسلام آباد:سیکٹر ای الیون میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد

اسلام آباد:طیبہ تشد د کیس کے بعد  اسلام آباد میں ہی گھریلو ملازمہ پر تشدد کیش سامنے آیا ہے تٖفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کیا گیا اور سر کے بال کاٹ دئیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ صائمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سیکٹر ای الیون پولیس فاونڈیشن میں پیش آیا۔تشدد کا شکار بچی کے مطابق گھر کی مالکن اور اس کے بچوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال کاٹ دیے۔ بچی نے بھاگ کر قریبی گھر میں پناہ لی،گھریلو ملازمہ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔
یاد رہے اسلام آباد میں طیبہ تشدد کیس کی کاروائی ابھی بھی جاری ہے ،کم سن گھریلوں ملازموں پر تشدہ کے پے درپے واقعات لوگوں کے عدم برداشت کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ جس میں معاشرے کے تمام طبقے شامل ہیں۔