'پاکستان کی عزت کو ٹھیس پہنچانے والے کسی کھلاڑی کو معاف نہیں کرنا چاہیے'

'پاکستان کی عزت کو ٹھیس پہنچانے والے کسی کھلاڑی کو معاف نہیں کرنا چاہیے'

 لاہور: کرکٹر محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب زخمی ہوا تو میرے لیے مشکل وقت تھا اور انگلینڈ میں انجری ہوئی تو خود کھیلنے سے منع کر دیا تھا۔ گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کر کے ٹیم کو دوبارہ جوائن کیا۔ کسی بھی کھلاڑی کے لیے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا پی ایس ایل میں میری پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی لیکن بولنگ پرفارمنس سے مطمئن تھا۔ کوشش تھی کہ بولنگ میں کم بیک کر سکوں۔ انجری کے بعد اظہر علی کی غیر موجودگی کی وجہ سے 2 میچوں کے لیے کپتانی ملی۔

محمد حفیظ نے کہا اپنی بیٹنگ سے ابتدا میں خوش نہیں تھا 2 بار صفر پر آؤٹ ہوا اور پاکستان سپر لیگ میں مختلف نمبرز پر بیٹنگ کی۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا سلیکٹرز نے اعتماد دیا اور امید ہے کہ میں اچھا پرفارم کروں۔

انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کے سوال پر کہا کسی کھلاڑی نے پاکستان کی عزت کو ٹھیس پہنچائی ہے تو اسے معاف نہیں کرنا چاہیے۔ کوئی کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہو اور اسے غلطی قرار دے کر معاف نہیں کیا جا سکتا۔ محمد حفیظ نے کہا وہ عزت کے ساتھ جب تک کھیل سکیں گے پاکستان کے لیے کھیلیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں