میں کوئی بچے پیدا کرنے والی مشین نہیں، ودیا بالن

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن اپنے بھاری وزن کی وجہ سے خاصی تنقید کی زدمیں رہتی ہیں جب کہ ان کے حاملہ ہونے کی خبریں بھی خوب میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ وہ ماں بننے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال میں غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارودیا بالن سے ایک انٹرویو کے دوران جب بار بار ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو وہ ایک غصے میں آگئیں ۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد خاتون اگر ڈاکٹر سے رابطہ کرے تو یہ ہی کیوں سمجھا جاتا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے، اسی طرح میں بھی ڈاکٹرسے دیگر بیماریوں کے لیے بھی رابطہ کرسکتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں پڑوسی اوررشتہ دار سمیت سب ہی شادی کے بعد یہ ہی سوال کرتے ہیں۔ میں کوئی بچے پیدا کرنے والی مشین نہیں، بار بار حاملہ ہونے کا سوال غصہ دلاتا ہے کیونکہ یہ میرا اورمیرے شوہرکا ذاتی معاملہ ہے، دنیا کی آبادی بہت بڑھ چکی ہے تو کسی جوڑے کے بچے نہ ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔