سی پیک کی وجہ سے کشمیر پالیسی تبدیل نہیں ہوگی،چین

سی پیک کی وجہ سے کشمیر پالیسی تبدیل نہیں ہوگی،چین

بیجنگ: چین کا بھارت کو قرارا جواب،سی پیک سے کشمیر پر ہمارا موقف متاثر نہیں ہوگا۔ چین نے بھارت کوواضح کر دیا۔

بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کو مسلئہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں بھارت پر واضح کیا کہ سی پیک منصوبے سے چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔
گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ قرار دینے کے منصوبے پر بھارتی اعتراض سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا پانچواں صوبہ ہے اور سی پیک منصوبہ ان ہی علاقوں کے ذریعے دونوں ممالک کو منسلک کرے گا۔

مصنف کے بارے میں