ٹرمپ کی نئےسفری حکم نامے کی معطلی کے خلاف اپیل دائر

ٹرمپ کی نئےسفری حکم نامے کی معطلی کے خلاف اپیل دائر

واشنگٹن:  ڈونلڈ ٹرمپ باز نہ آئے، سفری حکم نامے کی معطلی کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کردی ۔

امریکی میڈیا کے مطا بق ، محکمہ انصاف کی جانب سے میری لینڈ کی عدالت میں اپیل کی گئی ، جس کی سماعت ورجینیا کی وفاقی اپیل کورٹ میں ہوگی ۔

اس کیس کی سماعت 3 ججوں پر مشتمل ایک پینل کرے گا، ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن سے متعلق دونوں حکم نامے عدالتیں معطل کرچکی ہیں۔